دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں میں ڈاکٹر ذاکر نائیک شامل

,

   

ممبئی ۔ 16 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر ذاکر نائیک کو 2019 ء میں دنیا کے 500 سب سے بااثر مسلمانوں میں نامزد کیا گیا ہے ۔ سالانہ شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2009 ء سے بااثر مسلمانوں کی درجہ بندی کی گئی اور ٹاپ 500 مسلمانوں کی فہرست تیار کی گئی ۔ اُردن میں قائم رائل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹیڈیز سنٹر کی جاری کردہ اشاعت میں بیان کیا گیا کہ ڈاکٹر نائیک اور غیرمعمولی قابل احمد دیدات مرحوم کے انداز میں تبلیغ اسلام کا کام اور مذاہب کے تقابلی جائزہ کے ساتھ کرتے ہیں۔ اُنھوں نے بیشمار پبلک ایونٹس کی میزبانی کی جہاں وہ اسلام کے لگ بھگ تمام پہلوؤں کے بارے میں حاضرین کے سوالات کا جواب دیئے ۔ اس سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر نائیک کے فیس بک پر زائد از 17ملین فالوورس ہیں۔ مفتی عبدالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند ، مولانا محمود مدنی قائد و رکن عاملہ جمعیۃ علمائے ہند ، ویپرو لمیٹیڈ کے عظیم پریم جی ، خان اکیڈیمی کے بانی سلمان خان بھی مسلم برادری کے بااثر اشخاص میں سے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اُردوغان اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں اور اُن کے بعد شاہ سعودی عرب سلمان بن عبدالعزیز اور اُردن کے شاہ عبداﷲ دوم ہیں۔ ایرانی اعلیٰ رہنما علی خامنہ ای ، مراقش کے امیر المؤمنین ، سعودی ولیعہد محمد بن سلمان ، ملائیشیائی لیڈر مہاتیر محمد ، میر لندن صادق خان ، مصری فٹبالر محمد صلاح دیگر باثرا شخصیتیں ہیں۔