دوبئی ایرپورٹ پر 66 ہندوستانی پھنس گئے

   

دوبئی : انٹرنیشنل ایرپورٹ پر 66 ہندوستانی مسافرین پھنس گئے ہیں ۔ یو اے ای حکومت کے ایمیگریشن قوانین کی تکمیل کرنے میں ناکام ان مسافرین کو پریشانی کا سامنا ہے۔دوبئی میں قونصل جنرل آف انڈیا کے عہدیدار نیرج اگروال نے کہا کہ ان پھنسے ہوئے مسافرین میں دو خواتین بھی شامل ہیں ۔ یہ تمام گوایر فلائیٹ کے ذریعہ دہلی سے یہاں پہنچے تھے ۔ ان کے پاس کارآمد دستاویزات نہیں ہے ۔ قونصل خانے کی طرف سے انہیں غذا اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں ۔ ان کے مسائل حل کرنے کیلئے ہندوستانی سفارت خانہ میں وفاقی حکام سے رابطہ قائم کیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرپورٹ پر اِس وقت پاکستان کے 1200 مسافرین بھی پھنسے ہوئے ہیں ۔ یہ مسافرین بھی یو اے ای کے ایمیگریشن پر قواعد پر عمل نہیں کیا ہے ۔ یہ لوگ اپنے ساتھ ہوٹل کے ریزرویشن یا رشتہ داروں کا حوالہ دیتے ہوئے دوبئی میں داخل ہونا چاہتے تھے ۔ انہوں نے اپنا ریٹرن ٹکٹ بھی بک کیا ہوا ہے ۔