دوبئی میں بس حادثہ، 17 مہلوکین میں 12 ہندوستانی

,

   

دوبئی ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) عمان سے آنے والی ایک مسافر بس دوبئی میں حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں 12 افراد کا تعلق ہندوستان سے تھا۔ پولیس اور ہندوستانی سفارتخانہ نے یہ اطلاع دی۔ تفصیلات کے مطابق 9 مسافرین شدید طور پر زخمی ہوئے۔ ڈرائیور کا تعلق عمانی بس ٹرانسپورٹ کمپنی ’’مواصلات‘‘ سے تھا۔ الرشیدیہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ڈرائیور بس کو ایک ایسے زون میں لے گیا جہاں بسوں کا داخلہ ممنوع تھا۔ دوبئی پولیس نے بتایا کہ اب بھی متعدد نعشوں کی شناخت عمل میں نہیں آئی ہے اور ہوسکتا ہیکہ ہندوستانی مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوجائے۔ حادثہ کے وقت بس میں 31 مسافرین سوار تھے جو ایک ایسی رکاوٹ سے ٹکرا گئی جو بسوں کے داخلہ کو روکنے کیلئے لگائی جاتی ہے یعنی زیادہ بلندی والی گاڑیوں کا داخلہ جہاں ممنوع ہوتا ہے۔ ہندوستان کے نئے وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے اس حادثہ پر مہلوکین کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔