دوبئی میں گندی کاروں کو پارک کرنے والے مالکین پر جرمانہ

   

دوبئی۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی میں اب کار نشینوں کیلئے بُری خبر ہے۔ کار نشین ہونے کا مطلب یہ بھی نہیں ہوتا کہ کار کے مالکین اس کی صاف صفائی پر بھی توجہ دیتے ہوں۔ عوامی پارکنگ مقام پر اگر حکام کو کوئی گندی کار کھڑی ہوئی نظر آئی تو اس کے مالک پر 500 درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں دوبئی بلدیہ کا یہ استدلال ہے کہ شہر کو ہر ممکنہ طریقہ پر خوبصورت رکھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج دوبئی کی خوبصورتی کا ساری دنیا میں چرچہ ہے اور ایسے میں اگر گندی کاروں کو پارکنگ لاٹ میں کھڑا کردیا جائے تو شہر کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے۔