دولھے کے دوست کی جانب سے ڈانس فلور پر گھسیٹنے کے بعد دولہن کا شادی سے انکار

,

   

بریلی۔شادی کی ایک تقریب اس وقت منسوخ کردی گئی جب دولھے کے دوست نے دولہن کو ڈانس فلور پر گھسیٹا۔اترپردیش کے ضلع بریلی میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔

ٹی او ائی کی رپورٹ کے بموجب دولہن کے گھر والوں کے جمعہ کے روز بریلی آنے سے گھسیٹنے کا واقعہ رونما ہونے تک شادی کی تقریب نہایت خوشگوار ماحول میں چل رہی تھی۔ جب دولہن کے گھر والوں نے اعتراض جتایا تو دوجانب سے گرما گرم بحث کا سلسلہ شروع ہوگیاتھا۔


دولہن کی گھر واپسی
آخر کار مذکورہ دولہن نے گھر واپس جانے کا فیصلہ کرلیا اور شادی منسوخ کردی گئی۔ پولیس نے مداخلت کی کیونکہ لڑکی کے گھر والوں نے جہیز کا مقدمہ در ج کرایاتھا۔ تاہم کوئی ایف ائی آر درج نہیں کی گئی کیونکہ دونوں فیملیوں نے صلاح پر اکتفاء کرلیا تھا۔

ایسا بھی بتایاجارہا ہے کہ صلاح میں دولہا کے والدین نے 6.5لاکھ روپئے دئے ہیں۔ دولہن کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے والد نے کہاکہ وہ اپنی بیٹی ایسے شخص سے کرنے کے لئے زبردستی نہیں کرسکتے جو اس کا احترام کرنے سے قاصر ہے۔


دولہا کے گھر والوں نے دولہن کے گھر والوں کو رضا مند کرنے کی کوششیں کیں
یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ دولہا پوسٹ گریجویٹ ہے۔مذکورہ دولہن کا تعلق ضلع کنوج سے ہیں اور دولہا بریلی ضلع کے بیتھاری چین پور سے ہے۔

اتوار کے روز دولہا کے گھر والوں نے دولہن کے گھر والوں کو سمجھانے اور سادگی کے ساتھ شادی کی تقریب منعقد کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

تاہم دولہن نے مشورہ کو مسترد کردیا اور مذکورہ دولہا سے شادی کرنے سے انکار کردیاہے