دونوں میں یوپی اور بہار کے اندر بجلی گرنے کی وجہہ سے 110لوگوں کی موت

,

   

پٹنہ/لکھنو۔پچھلے دنوں میں گرج کے ساتھ ہوائیں اور بجلی گرانے کے یوپی اور بہار میں کئی واقعات پیش آئے ہیں‘

جس میں 110لوگوں کی جانیں بھی گئی ہیں جبکہ32لوگ اس کی وجہہ سے زخمی بھی ہوئے ہیں اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا بھی لوگوں کو سامنا کرنا پڑا ہے

’دونوں ریاستوں کے عہدیداروں نے جمعرات کے روز اس بات کی جانکاریاں دی ہیں۔

بجلی چمکنے او رگرنے کے زیادہ تر واقعات بہارمیں پیش ائے ہیں جہاں پر 83لوگ چہارشنبہ کے روز اپنی جان گنوا چکے ہیں‘

Gopalganj: Family members mourn near the mortal remains of a victim who died in lightning strikes, in Gopalganj, Thursday, June 25, 2020. Gopalganj district reported the highest number of deaths, at 13, followed by five in Darbhanga, four in Siwan and two each in Madhubani and West Champaran districts. (PTI Photo)(PTI25-06-2020_000211B)

مذکورہ اعداد وشما ر جمعرات کے روز محکمہ آفات سماوی پٹنہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات سے پیش کئے جارہے ہیں۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں زخمی ہونے والے20سے زائد لوگ کو اسپتال میں علاج کے لئے شریک کیاگیاہے۔

درایں اثناء پڑوسی ریاست اترپردیش میں کم سے کم 24لوگ اس وقت مارے گئے جب جمعرات کے روز بجلیاں گرنے کے واقعات پیش ائے تھے‘ لکھنو میں عہدیداروں نے اس بات کی جانکاری دی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ تین لوگ چہارشنبہ کے روز بجلی گرنے کے ایک واقعہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔

بہار واپسی پر مذکورہ ریاست کے محکمہ آفات سماوی نے کہاکہ اس کے گوپال گنج ضلع میں سب سے زیادہ 13اموات پیش ائے ہیں۔

دیگر اموات کی جانکاری نواڈا’اور مدھوبانی سے ائی ہے جہاں پر ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے‘ سیوان اور بھاگلپور (میں فی کس چھ)‘ ایسٹ چمپارن دربھنگا اور بانکا میں (فی کس پانچ)‘ کھاگاریہ اور اورونگ آباد میں (فی کس تین)‘

Madhubani: Family members of victims who were killed in lightning strikes, mourn near their mortal remains, in Madhubani, Thursday, June 25, 2020. Gopalganj district reported the highest number of deaths, at 13, followed by five in Darbhanga, four in Siwan and two each in Madhubani and West Champaran districts. (PTI Photo)(PTI25-06-2020_000208B)

ویسٹ چمپارن‘ کشن گنج‘ جہان آباد‘ جاموئی‘ پورنیا‘ ساپاؤل‘ باکسراور قائم پور میں (فی کس ایک) اور سمستی پور‘ شیوہار‘ سارن‘ سیتا مرہی‘ میدھا پورا میں (فی کس ایک) کی موت کی عہدیداروں نے جانکاری دی ہے

۔بجلیوں کے گرنے سے بڑے پیمانے پر مقامی لوگوں کے ساز وسامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اترپردیش میں نو لوگ دیوریا‘ چھ لوگ پریاگ راج‘

تین لوگ امبیڈکر نگر‘ دو بارہ بانکی اور خوشی نگر‘ پرتاب گڑھ‘ بالرام پور اور انناؤ میں فی کس ایک کی موت ہوئی ہے‘ لکھنو کے عہدیداروں نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ اعداد وشمار جاری کئے تھے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے مذکورہ اموات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ”اترپردیش اور بہار سے شدید بارش اور بجلی گرنے کی وجہہ کئی لوگوں کی موت کی خبر کے متعلق جانکاری حاصل ہوئی ہے۔

مذکورہ ریاستی حکومتیں متاثرین کی ہر ممکن امداد او رراحت پہنچانے کے کام میں جٹی ہوئی ہیں“

بجلیوں کے گرنے سے بڑے پیمانے پر مقامی لوگوں کے ساز وسامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اترپردیش میں نو لوگ دیوریا‘ چھ لوگ پریاگ راج‘ تین لوگ امبیڈکر نگر‘

دو بارہ بانکی اور خوشی نگر‘ پرتاب گڑھ‘ بالرام پور اور انناؤ میں فی کس ایک کی موت ہوئی ہے‘ لکھنو کے عہدیداروں نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ اعداد وشمار جاری کئے تھے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے مذکورہ اموات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ”اترپردیش اور بہار سے شدید بارش اور بجلی گرنے کی وجہہ کئی لوگوں کی موت کی خبر کے متعلق جانکاری حاصل ہوئی ہے۔

مذکورہ ریاستی حکومتیں متاثرین کی ہر ممکن امداد او رراحت پہنچانے کے کام میں جٹی ہوئی ہیں“

 

Gopalganj: Family members of victims who were killed in lightning strikes, mourn, in Gopalganj, Thursday, June 25, 2020. Gopalganj district reported the highest number of deaths, at 13, followed by five in Darbhanga, four in Siwan and two each in Madhubani and West Champaran districts. (PTI Photo)(PTI25-06-2020_000201B)

اموات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے دونوں چیف منسٹران نے مرنے والے افراد خاندان کو فی کیس 4لاکھ روپئے ایکس گریشیاء فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔

بہارکے چیف منسٹر نتیش کمار نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی حالات کے دوران جتنا ہوسکے لوگ اپنے گھروں میں بند اورچوکنا رہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے محکمہ آفات سماوی کی جانب سے جاری کردہ ہدایتوں پر عمل کرنے کی بھی لوگوں سے اپیل کی ہے۔

اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے بھی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کریں۔درایں اثناء محکمہ سمکیات پٹنہ کے اگلے کچھ دنوں تک مزید موسم کی خرابی کی گمان پیش کیاہے۔

ائی ایم ڈی کی جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ 38اضلاعوں میں گرج اورچمک کے ساتھ زوردار بارش اگلے کچھ دنوں تک ریاست میں جاری رہے گی اور ساتھ میں نیپال کی سرحد

سے منسلک شمال کے علاقوں میں جو سیلاب سے متاثرہ اضلاع ہیں وہاں پر ”شدید سے بھی زیادہ شدید بارش“ ہونے کا امکان ہے۔

ایسٹ یوپی کے الگ تھلگ علاقوں میں 26جون کے روز محکمہ سمکیات نے شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے