دو سینگوں والے 140 سالہ شخص کا انتقال

   

صنعاء : یمنی علی عنتر جنہیں ذوالقرنین بھی کہا جاتا ہے ۔ 140 سال زندہ رہنے اور طویل عمر پانے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے دارفانی سے کوچ کرگئے ۔ علی عنتر جو طویل عمر پانے کی وجہ سے ’’ ذوالقرنین‘‘ کے لقب سے بھی مشہور تھے کا تعلق دارالحکومت صنعا کے مشرق میں واقع الجوف گورنری سے تھا ۔ انہوں نے ایک پوری صدی اور ایک تقریباً آدھی صدی کی زندگی پائی جس کی وجہ سے انہیں ذوالقرنین کے لقب سے جانا جاتا ہے ۔مگر یمن کے ’’ ذوالقرنین‘‘ کی وجہ شہرت ان کی طویل عمر ہی نہیں بلکہ ان کے اس لقب میں پہناں ایک اور حیران کن راز بھی پوشیدہ ہے ۔علی عنتر کے سرپر دو سینگ بھی پیدا ہوئے ۔ ان کے اقارب نے سینگوں کی سرجری کے بغیر آگ سے داغ کر کے ختم کرنے کی کوشش کی جو علی عنتر کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی ۔ سینگ کٹنے کے تیسرے روز علی عنتر چل بسے ۔