دو ماہ کی دلہن پولیس اسٹیشن پہنچ گئی، شوہر کی گمشدگی کی شکایت

   

حیدرآباد ۔15مارچ ( سیاست نیوز) شادی کے دو ماہ بعد شوہر کی گمشدگی کی شکایت لیکر ایک دلہن پولیس اسٹیشن پہنچ گئی اور شکایت میں ساس اور خسر کو شوہر کی گمشدگی کا قصوار ٹھہراتے ہوئے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ شہر کے علاقہ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں روشنی نامی خاتون نے شوہر سونو کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کروائی ۔ روشنی کی شکایت کے مطابق سونو 5 مارچ سے لاپتہ ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سونو پیشہ سے خانگی ملازم اور رونی پیشہ سے ایونٹ منیجر کام کرتی ہے ۔ ان دونوں کی شادی جاریہ سال جنوری میں ہوئی تھی اور گزشتہ ایک ماہ سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے ۔ روشنی نے ساس اور خسر پر الزام لگایا کہ سونو کی دوسری شادی کیلئے اس کے والدین کوشش کررہے ہیں جو ضلع گنٹور کے ماچرلہ میں رہتے ہیں ۔ روشنی نے پولیس سے کی گئی شکایت میں ساس اور خسرپر الزام لگاتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے شوہر کو حوالے کرنے میں مدد کریں ۔ ع