دو وزراء سمیت 6 اراکین اسمبلی اور ایک درجن سے زائد سابق اراکین اسمبلی سے مضبوط ہوئی سماجوادی

   

لکھنؤ: اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے ٹھیک قبل سماجوادی پارٹی نے بڑی سیندھ ماری کی ہے اور بی جے پی کو کئی جھٹکے دے کر اپنے کنبے کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ اکھلیش یادو کی موجودگی میں سوامی پرساد موریہ سے لے کر دھرم سنگھ سینی سمیت درجنوں اراکین اسمبلی اور سابق اراکین اسمبلی آج سائیکل پر سوار ہوگئے۔ لکھنو میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران بی جے پی چھوڑنے والے سوامی پرساد موریہ، دھرم سنگھ سینی، بھگوتی ساگر اور ونے شاکیہ سمیت کئی لیڈر اکھلیش یادو کی موجودگی میں سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ سوامی پرساد موریہ، دھرم سنگھ سینی، بھگوتی ساگر اور ونے شاکیہ سمیت کئی لیڈر اکھلیش یادو کی موجودگی میں سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ سوامی پرساد موریہ، دھرمپال سنگھ سینی کے علاوہ بی جے پی اور بی ایس پی سمیت 20 کے قریب سابق اراکین اسمبلی بھی سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے۔