دو کروڑ بنگلہ دیشی مسلمان ہندوستان میں گھس چکے ہیں، ہم انہیں یہاں سے باہر نکال دیں گے: بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش

,

   

کلکتہ: مغربی بنگال کے بی جے پی یونٹ کے صدر دلیپ گھوش نے دعوی کیا کہ ہندوستان میں دو کروڑ بنگلہ دیشی گھس کر آچکے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ انہیں باہر نکال پھینکیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو کروڑ بنگلہ دیشی مسلمانوں میں سے ایک کروڑ مغربی بنگال اور ایک کروڑ سارے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ہم کسی مسلمان بنگلہ دیشی کو یہاں رہنے نہیں دیں گے۔اگر ان کے نام ووٹر لسٹ میں بھی ہوتو وہاں سے بھی ان کے نام خارج کردئے جائیں گے۔“

YouTube video

انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت سارے ملک میں این آر سی کو نافذ کرتے ہوئے ان بنگلہ دیشیوں کو ملک سے باہر کردیا جائے گا جو یہاں غیرقانون طور سے رہ رہے ہیں۔ دلیپ گھوش پرگنا ضلع میں سی اے اے کی حمایت میں منعقد کی گئی ریالی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بنگلہ دیشیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہم تم لوگوں کو بہت جلد واپس بھیج دیں گے۔ انہوں نے مغربی بنگال میں سی اے اے کو نافذ کرنے کا تیقن دیا۔