دھرم سنسد پر پابندی لگانے کیلئے جمعیۃ علماء ہند نے الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو لکھا خط

   

ہریدوار دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں گذشتہ کل سپریم کورٹ آف ا نڈیا نے اترا کھنڈ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہو ئے اتراکھنڈ حکومت کو دس دنوں کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی سربراہی والی تین رکنی بینچ جس میں جسٹس سری کانت ویاس اور جسٹس ہیما کوہلی شامل ہیں نے جہاں ایک جانب نوٹس جاری کی تھی وہیں علی گڑھ میں 22اور 23 جنوری کو ہونے والے دھرم سنسد پروگرام پر فوری پابندی لگانے سے انکار کرتے ہوئے فریقین کو حکم دیا تھا کہ وہ اس ضمن میں انتظامیہ سے رجوع کریں اور ان سے درخواست کریں کہ وہ متوقع دھرم سنسد کے انعقاد کے تعلق سے کارروائی کریں۔