دہلی اسمبلی انتخابات: تشہیری مہم ختم،کل رائے دہی

,

   

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے تشہیری مہم کل شام 5 بجے ختم ہوگئی ہے۔ اسمبلی کے تمام 70 نشستوں پر کل رائے دہی ہوگی۔ 70 اسمبلی حلقہ جات میں جملہ 13750پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ انتخابات کے پیش نظر دہلی میں سخت پولیس چوکسی اختیار کی ہوئی ہے۔ نیم فوجی دستے بھی تعینات ہیں۔ حساس پولنگ مراکز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے یہاں ہر شخص پر نظر رکھی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق انتخابات مکمل طور پر پر امن کراوئے جائیں گے۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں کوئی ایسا اندازہ نہیں ہے کہ کہیں کوئی بدامنی پھیلائی جائے گی۔ پولیس کے مطابق صرف شاہین باغ ہی نہیں بلکہ ہر اس جگہ جہاں پر امن مظاہرے جاری ہیں وہا ں پر امن رائے دہی کروائی جائے گی۔