دہلی شراب اسکام: کویتا کا نام ریمانڈ رپورٹ میں شامل

   

رکن قانون ساز کونسل نے 2 نمبرات پر مشتمل 10 فونس کو تباہ کردیا ۔ ٹی آر ایس حلقوں میں ہلچل

حیدرآباد ۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کی سیاست میں پھر سیاسی بھونچال آگیا ہے۔ دہلی شراب اسکام میں ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کا نام ایک بار پھر سنائی دے رہا ہے۔ ملزم امیت اروڑہ کی ریمانڈ رپورٹ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کویتا کے نام کو شامل کیا ہے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ امیت اروڑہ نے ریمانڈ میں کئی اہم باتوں کا انکشاف کیا ہے۔ شراب پالیسی میں اضافہ کردہ 12 فیصد کمیشن عام آدمی پارٹی حکومت کو دینے کے لئے لین دین ہونے کا ریمانڈ رپورٹ میں ای ڈی نے تذکرہ کیا ہے۔ شراب اسکام معاملے میں منگل کی رات گرفتار کئے گئے امیت اروڑہ کو ای ڈی کے عہدیداروں نے دہلی کی راوس ایوینیو کی خصوصی عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ رپورٹ میں کویتا کا نام شامل کیا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ ساوتھ گروپ کو شری ریڈی، کویتا اور رکن پارلیمنٹ ماگونٹا نے کنٹرول کیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ ساوتھ گروپ کے ذریعہ 100 کروڑ روپے وجئے نائر تک پہنچادیئے گئے ۔ ای ڈی حکام نے ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ امیت اروڑہ نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے۔ دہلی شراب اسکام میں ملوث جملہ 36 افراد نے 170 فونس کو تباہ و ناکارہ کیا ہے۔ ان میں دونوں تلگو ریاستوں کے پانچ افراد نے 33 فونس کو تباہ کیا ہے۔ تباہ شدہ فونس کی مالیت 138 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ ان میں کویتا کے 2 نمبرات اور 10 فونس بھی شامل ہیں۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ کویتا کی جانب سے استعمال کئے گئے فونس کو تمام ثبوت مٹاتے ہوئے تباہ کیا گیا۔ امیت اروڑہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ امیت اروڑہ اب تک 22 مرتبہ ای ڈی حکام سے رجوع ہوئے ہیں اور وہ ٹیلی فون پر بھی ای ڈی عہدیداروں کو دستیاب رہے ہیں۔ عدالت نے ای ڈی عہدیداروں سے استفسار کیا کہ امیت اروڑہ سے 22 مرتبہ پوچھ تاچھ کرنے کے بعد مزید تحویل کی کیا ضرورت ہے۔ ای ڈی عہدیداروں نے عدالت کو بتایا کہ صرف تین مرتبہ انکا بیان قلمبند کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کیلئے تحویل میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ن