دہلی کی نفس تلاش کرنے کے لئے بی جے پی رتھ یاترا کا منصوبہ بنارہی ہے

,

   

نئی دہلی۔اسمبلی الیکشن سے کچھ ماہ قبل‘ درالحکومت میں بی جے پی تمام70اسمبلی حلقوں میں دہلی کی عوام کی نفس تلاش کرنے کے لئے رتھ یاترا نکالنے کی تیاری کررہی ہے۔

اس میں تمام غیر قانونی کالونیاں اور مذکورہ راجدھانی کے ووٹ بینک کا احاطہ کیاجائے گا۔

دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری نے کہاکہ عام آدمی پارٹی حکومت کے دعوؤں کے برعکس غیرمجاز کالونیوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی چیف منسٹر اروند کجریوال کی نگرانی میں نہیں ائی ہے۔

اکٹوبر میں شروع ہونے والی رتھ یاترا کی قیادت کرنے والے تیواری نے کہاکہ”کئی غیرمجاز کالونیوں میں پانی کے بہاؤ کی شکایت ہے۔ کچھ کالونیوں میں آلودہ پانی سڑکوں پر آرہا ہے‘ جس کی وجہہ سے لوگوں کو چلنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

اے اے پی حکومت نے ان کالونیوں کو قانونی بنانے میں کچھ کام نہیں کیاہے“۔ذرائع نے کہاکہ ساز وسامان کی کی ویان کو رتھ میں تبدیل کیاگیاہے۔

مذکورہ مہم کو قطعیت دینے کے لئے منعقد ہ ایک اجلاس کی صدرات کرنے والے تیواری نے کہاکہ ”دہلی سے منسلک سینئر بی جے پی لیڈران عوام سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل کے متعلق بات کریں گے۔ کرایہ کے گھروں میں مقیم لوگ برقی بل کی ادائیگی سے پریشان ہیں۔

لوگوں سے جانکاری حاصل کرنے کے بعد ہم حکومت کا پردہ فاش کریں گے۔ناکامیوں کی فہرست طویل ہے جس میں سڑکوں کی خراب حالت‘ صاف ستھرا پانی‘ سیوریج کنکشن اور سیور لائن کی حالت زار شامل ہیں۔

کئی محلہ کلینک میں بنیادی سہولتیں ندارد ہیں اور دیگر سرکاری اسکیمات بھی غیرموثر ہیں۔

میڈیا ریلیشن انچارج نیلکانٹ بخشی نے کہاکہ ’’پارٹی کی جانب سے ہرضلع میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور ہر کمیٹی کو حصے لینے والے لیڈران کے ساتھ جوڑ کر کام کرنے کی ہدایت دی جائے گی“۔

مذکورہ یاترا کی تیاری مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر جو اسمبلی الیکشن کے انچارج بھی ہیں اور دیگر کچھ لیڈران کی جانب سے غیرقانونی کالونیوں کے متعلق تجاویز پیش کرنے کے بعد تیار کیاگیا ہے۔

بی جے پی کے تمام اراکین پارلیمنٹ بشمول مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن بھی اس مہم میں شامل رہیں گے۔ پچھلے ماہ تیواری نے دہلی بچاؤ پریورتن یاترا کی تھی مگر اس کوسابق مرکزی وزیرارون جیٹلی کی موت کے سبب روک دینا پڑا تھا