دہلی کے قریب زلزلے کے جھٹکے

,

   

اس کی گہرائی زمین سے 5کیلومیٹر اندر تک تھی
نئی دہلی۔ منگل کی رات کودہلی این سی آر میں ریکٹر اسکیل پر 2.4شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

قومی ادارہ برائے سیسما لوجی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”آج شام9:30کے قریب نئی دہلی کے مغرب میں 8کیلومیٹر پر 2.5شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔اس کی گہرائی زمین سے 5کیلومیٹر اندر تک تھی“۔

حا ل ہی میں نیپال او رانڈونیشیاء میں زلزلوں کے جھٹکوں سے جائیدادوں کو نقصان اورجانیں گئی ہیں۔ نومبر21کے روز انڈونیشیاء کے مغربی جاوا میں 5.6شدت سے ایک خطرناک جھٹکا آیاتھا‘ جس میں 321لوگوں کی جان گئی ہے۔

اس کے علاوہ اس زلزلے سے سیائنجور ضلع میں 7,729دیگر افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔یہ وہ علاقہ ہے جو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں پر 58049مکانات تباہ ہوگئے اور73693افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

نومبر9کے روز نیپال میں 6.3شدت سے ایک زلزلہ آیاتھا‘ جس میں چھ لوگوں کی موت او رمتعددمکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ زلزلے کے یہ جھٹکے دہلی این سی آر میں بھی محسوس کئے گئے تھے۔