دہلی کے مسلمانوں کو پولیس کی دھمکی

   

نئی دہلی ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ دنوں فساد سے متاثرہ مسلمانوں کو ایک اور مصیبت کا سامنا ہے ۔ مصطفی آباد کی مسلم بستی کی تکالیف اب تک ختم نہیں ہوئی ہیں لیکن یہاں پر موجود مسلمانوں کی بڑی تعداد کو نشانہ بناتے ہوئے پولیس نے کورونا وائرس پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ یہاں کی مسلم خواتین نے بتایا کہ فسادات کے بعد مختلف مقامات پر پناہ لینے والے مسلمانوں کو تنگ کیا جارہا ہے اور انہیں کہا جارہا ہے کہ یہ لوگ کورونا وائرس پھیلارہے ہیں ۔ مسلم خواتین نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے وزیراعظم مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کریں اور ہمارے بچوں کی گرفتاریوں کو روک دیں ۔ مسلم خواتین نے الزام عائد کیا کہ مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کے نام پر خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔