دیوبند سے گرفتار جیش محمد کے انتہا پسندوں کا اقبالی بیان :اے ٹی ایس

   

لکھنو۔5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سہارنپور میں دیوبند سے گرفتار جیش محمد کے دو مبینہ عسکریت پسندوں نے اپنی دہشت گرد تنظیم میں کئی نوجوانوں کو بھرتی کرانے کا اعتراف کیا ہے ۔ اے ٹی ایس عہدیداروں نے آج کہاکہ یہ دونوں جن میں کلگام کا متوطن شاہنواز تیلی اور پلوامہ کا عاقب احمد ملک شامل ہیں ۔انہوں نے اترپردیش اینٹی ٹیرر اسکوڈ کے عہدیداروں کی جانب سے تحویل میں تفتیش کے دوران اقبالی بیان دیا ہے ۔ دونوں کو آج یہاں کی عدالت نے عدالتی تحویل میں دیا اور انہیں پولیس کی تحویل کے اختتام پر لکھنو جیل کو بھیج دیا گیا ۔ تحقیقات کے دوران اے ٹی ایس نے جیش محمد اور حزب المجاہدین کے کئی خطرناک دہشت گردوں کے ساتھ ان کے روابط کا ثبوت پایا ہے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جیش محمد کا ایک خطرناک عسکریت پسند دیوبند میں ان سے ملا کرتا تھا ۔ تیلی اور ملک دونوں کے عمریں 20سال سے کچھ زائد ہیں۔