ذاکر نائک کی ملائیشیا سے حوالگی کیلئے ہندوستان بدستور سرگرم

   

نئی دہلی ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے ذاکر نائک کو حوالے کرنے کیلئے اپنی درخواست پر مثبت ردعمل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے ملائیشیائی حکومت کو مطلع کیا ہے کہ اس کی اپیل زیرمشاورت ہے، وزارت امور خارجہ نے آج یہ بات کہی۔ وزارت کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ہندوستان اس معاملے پر سرگرمی سے عمل کررہا ہے، نہ صرف ملائیشیائی حکومت کے ذریعہ بلکہ اپنے ہائی کمیشن کے ذریعے بھی کیس پر کام کررہا ہے۔ 53 سالہ مبلغ اسلام ڈاکٹر نائک 2016ء میں ہندوستان سے چلے گئے اور پھر ملائیشیا منتقل ہوئے جس نے انھیں مستقل سکونت کا حق عطا کردیا ہے۔