راجستھان کے وزیر اعلی رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ سونیا گاندھی کریں گی: اشوک گہلوت

   

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے الیکشن نہیں لڑنے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں راجستھان کی سی ایم رہونگا یا نہیں، اس کا فیصلہ بھی سونیا گاندھی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے راجستھان میں جو کچھ ہوا اس کے لیے میں نے سونیا گاندھی سے معافی مانگ لی ہے۔ میں راجستھان کا وزیر اعلیٰ ہوں، اس لیے میں نے اپنی اخلاقیات کی بنیاد پر معافی مانگی ہے۔ تاہم راجستھان میں جو کچھ ہوا اس میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ہے بتا دیں کہ اشوک گہلوت نے سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے میڈیا کے سامنے واضح کر دیا ہے کہ وہ صدر کا انتخاب نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ون لائن تجویز پاس نہیں کروا سکا، یہ میری ناکامی ہے۔ میں نے راجستھان میں ہونے والے واقعے کے لیے سونیا گاندھی سے معافی مانگ لی ہے گہلوت نے مزید کہا کہ دو دن پہلے راجستھان میں جو کچھ ہوا اس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پچھلے 50 سالوں میں، راجیو جی سے لے کر سونیا گاندھی تک، میں نے ایک وفادار سپاہی کے طور پر کام کیا ہے۔ میں راجستھان کا وزیر اعلیٰ ہوں، ایسے میں میں نے ذمہ داری لیتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ حالانکہ میں اس کام میں شامل نہیں تھا۔ کئی بار میڈیا اپنی مرضی سے لکھتا ہے جبکہ اصل بات کچھ اور ہوتی ہے۔