راجوری میں ایل او سی پر ہند ۔ پاک افواج کے درمیان گولہ باری

   

جموں۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)جموں و کشیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان منگل کے روز گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کے روز ساڑھے گیارہ بجے پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں پر گولہ باری اور فائرنگ شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فوج پاکستانی گولہ باری کا بھر پور اور موثر جواب دے رہی ہے ۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث سرحدوں پر تناؤ نہ صرف جاری ہے بلکہ مزید بڑھ گیا ہے اور طرفین کی طرف سے گولہ باری کے تبادلے کے باعث جہاں دونوں جانب جانی ومالی نقصان ہوا ہے وہیں سرحدی علاقوں کے مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔حالیہ کشیدگی کے باعث سرحدی علاقوں میں خوف وہراس کا ماحول برابر قائم ہے ۔

جموں و کشمیر میں پستول کیساتھ 2 افراد گرفتار
جموں ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق پیر کو پولیس سرچ آپریشن کے درمیان دو افراد کو پستول رکھنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ جموں کے گاندھی نگر علاقہ سے دو افراد دیپک کمار عرف دھانی اور شوہم کمار عرف شیبو کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس آفیسر کے مطابق ایک پستول اور کارتوس کی دستیابی پر آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ جموں اور پونچھ ڈسٹرکٹس سے دومشتبہ منشیات کے اسمگلرس کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے نشیلی ادویات بھی ضبط کرلی گئیں۔