راجیہ سبھا کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، آج ایک دن کی توسیع

   

نئی دہلی 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں آج وقفہ وقفہ سے شوروغل اور مسلسل التواء کے سبب دن بھر کوئی کارروائی نہ ہوسکی جبکہ اہم مسائل پر بحث اور دیگر مصروفیات کے پیش نظر کل چہارشنبہ تک ایک دن کی توسیع کی گئی ہے۔ ایوان بالا میں مسلسل شوروغل اور ہنگامہ آرائی کے مناظر دیکھے گئے اور سی بی آئی کے مبینہ بیجا استعمال کے مسئلہ پر تقریباً تمام جماعتوں کے ارکان نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ اُنھوں نے مقررہ مصروفیات معطل کرتے ہوئے قاعدہ 267 کے تحت اس مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا۔ ایوان کی کارروائی آج دوپہر جیسے ہی شروع ہوئی اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اُٹھ گئے اور نعرہ بازی شروع کردی۔ اپوزیشن ارکان نے ’سی بی آئی کا بیجا استعمال روکو‘ کا نعرہ لگایا۔ سماج وادی پارٹی کے ارکان نے مقررہ مصروفیات معطل کرتے ہوئے اس مسئلہ پر قاعدہ 267 کے تحت بحث کا مطالبہ کیا۔