رام مندر کا پہلا مرحلہ ڈسمبر 2023 ء میں پورا ہوگا

   

نئی دہلی : رام مندر کی تعمیر ایودھیا میں پروگرام کے مطابق جاری ہے ۔ 3منزلہ مندر کی تعمیر کا پہلا مرحلہ ڈسمبر 2023 ء تک پورا کرلیا جائے گا ۔ وزیراعظم نریندر مودی کے سابق پرنسپل سکریٹری اور موجودہ چیرمین رام ٹمپل کنسٹرکشن کمیٹی این مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ تمام تعمیراتی کام طئے شدہ پروگرام کے مطابق جاری ہیں ۔ بہترین قسم کے گرینائیٹ مندر کی تعمیر کیلئے فبروری 2022 ء سے پہنچائے جارہے ہیں اور اگست تک یہ عمل پورا ہوجائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ کرناٹک اور آندھراپردیش سے قیمتی پتھر حاصل کئے جارہے ہیں ۔ دوسرے مرحلہ کی تعمیر میں گراؤنڈ فلور اور 5 منڈپوں کا کام ڈسمبر 2024 ء تک چلے گا ۔ مشرا نے کہا کہ 75 ہزار سی ایف ٹی تک پتھر کو تراشنے کا کام پورا ہوچکا ہے ۔ ڈسمبر 2025 ء تک 71 ایکڑ پر پھیلا ہوا ٹیمپل کامپلکس پورا ہوجائے گا ۔