“راہل گاندھی ساورکر پر بیان نہیں دیں گے…”، کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ

,

   

نئی دہلی:مرکز کی نریندر مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ دریں اثناء این ڈی ٹی وی کو اطلاع ہے کہ 18 اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ تمام جماعتیں کسی دوسری اپوزیشن پارٹی اور خاص طور پر اپنے اتحادیوں کے جذباتی مسائل پر بیان نہیں دیں گی۔ جانکاری کے مطابق راہل گاندھی نے اپوزیشن جماعتوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ساورکر کے معاملے پر بیان دینے سے گریز کریں گے۔ دراصل شیو سینا ادھو دھڑے نے ساورکر پر راہل گاندھی کے بیان کی وجہ سے اس میٹنگ کا بائیکاٹ کیا تھا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن 5 بڑے ایشوز کی نشاندہی کرے گی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کانگریس کو آگے آنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ اس وقت مسائل کے بیچ میں ہے۔ کانگریس کی فعالیت کو بڑھانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔