راہول کی حمایت میں سوراج انڈیا کی ’ سنکلپ ستیہ گرہ ‘

   

نئی دہلی :کانگریس قائد راہول گاندھی کی پارلیمانی رکنیت منسوخ ہونے پر سوراج انڈیا نے ان کی حمایت میں راج گھاٹ پر ’سنکلپ ستیہ گرہ‘ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تنظیم نے کہا کہ ’’یہ برسراقتدار طبقہ کے ذریعہ جمہوریت پر کیے جا رہے لگاتار حملے کا مزید ایک خطرناک معاملہ ہے۔ ہتک عزت کے معاملے میں راہول گاندھی کو دو سال کی سزا نہ صرف سخت اور حیرت انگیز ہے بلکہ قانون کے نظریہ سے بھی غلط ہے۔سوراج انڈیا نے یاد دلایا کہ ’’گزشتہ سال دہلی ہائی کورٹ نے بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابی تشہیر کے دوران مسکان کے ساتھ کیا گیا تبصرہ جرم نہیں ہے۔‘‘