راہول گاندھی نے گورنر ستیہ پال ملک سے کہاکہ وہ جموں کشمیر دورے کے لئے تیار ہیں مگر کوئی شرط نہیں ہونی چاہئے

,

   

چہارشنبہ کے روز راہول گاندھی نے کہاکہ وہ یونین ٹریٹری کا غیرمشروط دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

نئی دہلی۔ گورنر جموں او رکشمیر ستیہ پال ملک کی جانب سے راہول گاندھی پر اپوزیشن لیڈران کے وفد کے دورہ کرنے کی اجازت مانگنے کے حوالے سیاست کرنے کا الزام عائد کئے جانے کے ایک روز بعد سینئر کانگریس لیڈر نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ وہ غیر مشروط دورہ کی اجازت چاہتے ہیں۔

راہول گاندھی نے منگل کے روز گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے یونین ٹریٹری کا دورہ کرنے کی دعوت کو تسلیم کیامگر انہوں نے استفسار کیاکہ وہ بھروسہ دلائیں کہ

انہیں اور ان کے ساتھ آنے والے اپوزیشن لیڈران کے وفد کو ”لوگو ں سے ملنے کی آزادی ہوگی‘مرکزی دھاری کے سیاسی قائدین کے علاوہ وہاں پر موجود سپاہیوں سے وہ ملاقات

کرسکیں“۔گورنر نے کہاکہ انہوں نے راہول گاندھی کو ”کئی ایک مطالبات“ کے ساتھ آنے کی دعوت نہیں دی ہے۔

راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے روزوہ چاہتے ہیں کہ یونین ٹریٹری کا غیرمشروط دورہ کریں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ”محترم ملک جی‘ میرے ٹوئٹ پر اپ کا شاندار جواب میں نے دیکھا۔ میں نے جموں او رکشمیر دورے اور لوگوں سے ملاقات کے غیرمشروط دعوت نامہ کو میں نے قبول کیاہے“۔

درایں اثناء سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے کہاکہ ”جموں کشمیرگورنر کا راہول گاندھی کو دعوت نامہ کوئی سنجیدہ دعوت نامہ کبھی نہیں تھا“ اور زوردیاکہ ”وہ پروپگنڈہ کا ایک ہتھیارتھا“