راہول گاندھی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کی نوٹس

   

نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کی نوٹس بھی جاری کردی گئی ہے اور اس کیلئے ایک ماہ سے بھی کم وقت کی مہلت دی گئی ہے۔ گزشتہ پانچ روز میں راہول کیلئے یہ تیسری بری خبر ہے ۔ پہلے اُنھیں سورت کی عدالت نے ہتک عزت کے معاملے میں دو سال کی سزاء سنائی ۔ اُس کے بعد اُنھیں لوک سبھا کی رُکنیت سے محروم کردیا گیا اور اب سرکاری بنگلہ خالی کرنے کیلئے اُنھیں 22اپریل تک وقت دیا گیا ہے۔