راہول گاندھی کی لوک سبھا رکنیت کی برخواستگی کی مذمت

   

نظام آباد :26؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہندوستان کو آزادی دلانے اور ملک کی ترقی کیلئے گاندھی خاندان کا ایک اہم کردار رہا ۔ راہول گاندھی کے خاندان میں اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے ملک کیلئے اپنی جان کی قربانی پیش کی ۔ ان خیالات کا اظہار سابق ریاستی وزیر سدرشن ریڈی نے اپنی قیام گاہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کی جانب سے ملک میں بھارت جوڑو یاترا اور ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا سے مرکز ی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کی جانب سے مسلسل ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف آواز اٹھانے پر حکومت نے راہول گاندھی کیخلاف مختلف موقع پر مقدمات درج کرتے ہوئے ان کی شبہ کو بگاڑنے اور ان کی لوک سبھا کی رکنیت کو برخواست کرنے کی انہوں نے شدید مذمت کی ۔ انہوں نے بے روزگار نوجوانوں کو دو کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے اور ہر ایک ہندوستانی کے کھاتہ میں 15لاکھ روپئے دینے کا جھوٹا وعدہ کرتے ہوئے بی جے پی نے اقتدار حاصل کیا ۔ اس موقع پر صدرضلع کانگریس کمیٹی مانالا موہن ریڈی ، نائب صدر طاہر بن حمدان ، این رتناکر، ضلع کسان کانگریس صدر مپا گنگاریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔