راہول گاندھی کی ٹونی بلیر سے ملاقات

   

نئی دہلی ۔ /8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج سابق وزیراعظم برطانیہ ٹونی بلیر سے ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ ٹونی بلیر رائے سینا مذاکرات میں شمولیت کیلئے نئی دہلی آئے ہوئے ہیں ۔ ان مذاکرات کو ہندوستان کا فلیگ شپ پروگرام سمجھا جاتا ہے اور یہ ہر سال دفاعی کانفرنس کے طور پر منعقد کیا جاتا ہے ۔ راہول نے کہا کہ میں نے سابق وزیراعظم برطانیہ ٹونی بلیر سے دہلی میں آج ملاقات کی اور کئی باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے فیس بک کے اپنے صفحہ پر تحریر کیا کہ بلیر 1997 ء سے 2007 ء تک برطانیہ کے وزیراعظم تھے ۔