رسول اللہﷺکی حیات طیبہ ساری دنیا کیلئے قرآنی تعلیمات کی عملی مثال

,

   

اللہ کے پیغام کو عام کرنے میں ایران کی اہم خدمات ، سالار جنگ میوزیم میں قرآن نمائش و سمینار ، جناب زاہد علی خان اور آغا مہدی مہدوی پور کا خطاب

حیدرآباد۔24جون(سیاست نیوز) حکومت ایران اور مختلف ثقافتی اداروں کے اشتراک سے تاریخی سالار جنگ میوزیم میں منعقد ہ سہ روزہ انٹرنیشنل قرآن نمائش اور سمینار کا پیر کے روز شاندار پر پیمانے پر اختتام عمل میںآیا۔تقریب کی صدرات نائب وزیر حکومت ایران محکمہ کلچرل اسلامک گائیڈنس عبدالہادی فائق زادہ نے کی ۔ مدیر روزنامہ ’’سیاست ‘‘جناب زاہد علی خان نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ جبکہ آغامہدی مہدوی پور نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ سفیر ایران متعین حیدرآباد محمد حق بین قمی نے بھی تقریب میںشرکت کی ۔ بڑی تعداد میںشرکاء بھی اس تقریب میںموجود تھے۔ نائب وزیرحکومت ایران عبدالہادی فائق زادہ نے اپنے صدراتی خطاب میںکہاکہ قرآن میں بے شمار مرتبہ اللہ تعالی نے اپنے محبوب کا ذکر کیااو رمخاطب کیاہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے رسولؐ کی حیات مبارکہ قرآنی تعلیمات کا ایک بہترین نمونہ ہے۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ ساری دنیا میں قرآن کے پیغام کو عام کرنے ایران نے کاکام کیاہے جس کا مقصد عقائد کے متعلق پائی جانے والی بدگمانیوں کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ قرآن ایک ایسی آسمانی کتاب ہے جس میں قیامت تک کوئی ردوبدل اور تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے۔ انہو ںنے کہاکہ قرآن کے پیغام کو عام کرنے سے ساری دنیامیںامن قائم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ قرآنی نمائش کا مقصد ہی قرآن میں حضور اکرمؐ کے اوصاف حمیدہ کے ذکر کوعوام تک پہنچانا ہے۔مدیراعلی روزنامہ سیاست جناب زاہدعلی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ساری دنیا میں سرزمین حیدرآباد(دکن) ہی ایک ایسا مقام ہے جہاں پر جانثاران قرآن اور صاحب قرآن کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ قرآن ہی ایک آسمانی کتاب ہے جس کی ساری دنیامیںچوبیس گھنٹوں تلاوت کی جاتی ہے او ر اس کے مقابلے میںکوئی زمینی کتاب بھی نہیںجس کا اس قدر مطالعہ کیاجاتا ہے ۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ حیدرآباد کے سالار جنگ میوزیم میں قرآن نمائش او رسمینار کا انعقاد ایک خوش ائند اقدام ہے مگر اس کو ساری دنیامیں لانا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ایران کی جانب سے قرآن نمائش کے لئے حیدرآباد کا انتخاب کوئی معمولی بات نہیںہے یہ حیدرآباد کے لئے ایک وقار کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر سال مصری قراء کی حیدرآباد آمد ہوتی ہے ‘ میںچاہوں گا کہ ائندہ سال ایرانی قراء کو بھی حیدرآباد مدعو کیاجائے اور ان کی قرات تلنگانہ کی تمام مساجدوں میںگونجے۔جناب زاہدعلی خان نے ایران او رامریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے کہاکہ آج آئے دن ایران پر حملہ کرنے کی دھمکیاں امریکہ دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کی زمین اور آسمان کا بڑا حصہ مسلمانوں کے قبضے میںہے اور دولت مندوں میںبھی مسلمانوں کاشمار ہے مگر اتحاد کی کمی کے سبب اس طرح کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت تقاضہ ہے کہ مسلمان آپس میں متحد ہوجائیں تاکہ طاغوتی طاقتوں کی سازشوں کا منھ توڑ جواب دیاجاسکے۔ جناب زاہدعلی خانے قران نمائش میں رکھے گئے نادر اورکمیاب قرانی نمونوں کو حیدرآباد کے حوالے کرنے کی بھی ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ سفارت خانہ ایران ‘ حیدرآباد میں مذکورہ قرآنی نمونوں پر مشتمل نمائش سال کے بارہ مہینے منعقد کی جائے تاکہ حیدرآباد اور دیگر اضلاع کے علاوہ پڑوسی ریاستوں کے مسلمان بھی اس نمائش کا جی بھر کا مشاہدہ کرسکے۔انہوں نے اس عظیم نمائش او رسمینار کی اختتامی تقریب میںانہیں مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کرنے کے لئے حکومت ایران او رمنتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ آغامہدی مہدوی پورنے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی قرآن نمائش اور سمینار کے انعقاد میںحیدرآبادیوں کا گرانقدار تعاون ناقابل فراموش ہے۔