رشوت کی 5 لاکھ روپے رقم گیس اسٹوپر جلا دی گئی

   

اے سی بی عہدیداروں نے 70 فیصد جلی ہوئی نوٹوں کو ضبط کرلیا

حیدرآباد ۔ دس دن قبل راجستھان میں اے سی بی عہدیداروں کے دھاوے پر جس طرح ایک تحصیلدار نے رشوت سے حاصل کردہ 20 لاکھ روپے پکوان گیس اسٹو کی آگ کی نذر کردیا تھا اسی طرح ضلع ناگرکرنول کے منسٹر پریشد کے سابق صدر نے رشوت کی رقم جلادی۔ محبوب نگر اے سی بی کے مطابق کلواکرتی اسمبلی حلقہ کے حدود میں واقع ضلع رنگاریڈی کے تالکنڈلہ پلی منڈل کے کوانتا کنٹہ کے سرپنچ راملو نائیک ضلع ناگرکرنول کے ویلڈانڈا منڈل کے بوہاپلی موقع میں کریشر کے قیام کے لئے مینگ اے ڈی کو درخواست پیش کی۔ اس سلسلہ میں ویلڈنڈا کے تحصیلدار سائیدولو کو سروے کرنے 26 جنوری کو احکامات وصول ہوئے۔ این او سی کی اجرائی کیلئے راملو نائیک کئی مرتبہ ویلڈنڈا تحصیلدار سے ملاقات کی۔ تحصیلدار نے سروے کا کام مکمل ہونا ہے تو کلواکرتی کے ودیا نگر کالونی قیام پذیر ویلڈنڈا کے سابق نائب ایم پی پی او ٹی آر ایس قائد وینکٹیا گوڑ سے ملاقات کرنے کا مشورہ دیا۔ وینکیا گوڑ نے 6 لاکھ روپے دینے پر کام ہونے اور ساری رقم انہیں دینے کا مشورہ دیا۔ لیکن راملو نائک نے 5 لاکھ روپے میں معاہدہ کرلیا اور اسی وقت اے سی بی ڈی ایس پی سری کرشنا گوڑ سے رابطہ پیدا کیا۔ پلان کے مطابق وینکٹیا گوڑ کو راملو نائک کی جانب سے رقم دیتے وقت اے سی بی کے عہدیدار وہاں پہنچ گئے۔ جس کو دیکھتے ہوئے وینکٹیا گوڑ اے سی بی کے عہدیداروں کو گھر میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے گھر کا دروازہ بند کردیا اور رشوت کی رقم 5 لاکھ روپے گیس اسٹو پر نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ دوسرے دروازے اے سی بی عہدیدار گھر میں داخل ہوئے تب تک 5 لاکھ روپے 70 فیصد جل کر خاکستر ہوگئے۔