رضوان ساجن متحدہ عرب امارات کا 10 سالہ ویزا

,

   

حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی
دبئی ۔ 10 جون (سیاست نیوز) این آر آئی بزنس مین رضوان ساجن کو متحدہ عرب امارات کا 10 سالہ ریسیڈنشیل ویزا فراہم کیا گیا ہے اور وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے این آر آئی ہیں۔ رضوان دنوپ گروپس کے بانی ہیں جوکہ 5.5 بلین درہم مالیاتی کمپنی ہے۔ رضوان کو متحدہ عرب امارات میں 10 سالہ ویزا کی اجرائی کی درپردہ وجہ ان کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں بہت زیادہ سرمایہ کاری ہے اور اسی وجہ سے امارات حکومت کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے دی جانے والی مراعات ہیں اور رضوان یہ مراعات پانے والے پہلے بیرونی شخص بن گئے ہیں۔ دبئی میں جنرل ڈائرکٹر وایٹ آف ریسیڈنسی اینڈ فارنرس افیرس (جی ڈی آر ایف اے) کی جانب سے ان کے پاسپورٹ پر 10 سالہ ویزا مہر کیا گیا ہے۔ یہاں اس حقیقت کا تذکرہ بھی اہم ہیکہ رضوان کی 1991 میں آمد ہوئی ہے اور انہوں نے 1993 میں دنوپ بلڈنگ میٹریل ٹریڈنگ کا قیام عمل میں لایا اور جس وقت انہوں نے مذکورہ کمپنی قائم کی اس وقت ان کی عمر صرف 30 برس تھی۔ چند برسوں میں ہی اس کمپنی نے کافی ترقی کی اور 2018ء میں دنوپ گروپ نے تجارت کے 5 بڑے شعبوں میں بلڈنگ میٹریل ریئل اسٹیٹ، ہوم ڈیکور اینڈ انٹیریرس فیشن ریٹیل، مینوفیکچرنگ، جوائنری اینڈ فوڈ میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہوئے ترقی حاصل کی۔ یاد رہیکہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گذشتہ برس اعلان کیا تھا کہ وہ 10 سالہ ویزا کی سہولت فراہم کرے گی تاکہ یہاں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔