روس میں زلزلہ کے جھٹکے

   

ماسکو۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام)روس کے جنوبی کریل جزائر کے پاس بحرالکاہل میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 تھی۔
روس کے ارضیاتی سروے مرکز نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔سروے مرکز نے کہا‘‘کریل جزائر کے پاس صبح سات بج کر 55 منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کی شدت ریکٹر اسکیل 5.6 تھی۔ زلزلہ کا مرکز اٹروپ جزائر سے 140 کلومیٹر جنوب میں زمین کی سطح سے 60 کلومیٹر گھرائی میں تھا‘‘۔