زہریلی شراب پینے سے 10لوگوں کی موت

   

مدھیہ پردیش کے مرینا   میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں زہریلی شراب  پینے سے دس لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں دو درجن سے زیادہ لوگ بیمار ہیں۔ اس واقعے سے آس پاس کے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس انتظامیہ کے ہوش اڑ گئے۔ اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی مقامی تھانہ پولیس نے بیمار لوگوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔