سائیکلنگ کے ذریعہ لندن کے نقشہ پر بارہ سنگھا کا خاکہ

,

   

لندن۔11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک برطانوی شہری انٹونی ہوئٹے نے لندن کے اطراف و اکناف میں کچھ اس انداز سے نو گھنٹوں تک سائیکلنگ کی جس سے شہر کے نقشہ پر ایک بارہ سنگھا کا خاکہ ابھر آیا۔ 51 سالہ انٹونی نے اپنی 127 کیلو میٹر طویل سائیکل سواری کا آغاز مغربی لندن کے ہیمبر سمتھ سے کیا اور ایوسٹن میں خاتمہ کیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی دلچسپ ہوگا کہ 2017ء میں انٹونی نے اسی نوعیت کی سائیکلنگ کرتے ہوئے برفانی انسان (اسنومین) کا خاکہ بنایا تھا۔