سابق صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کورونا پازیٹیو

,

   

نئی دہلی : سابق صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج بتایا کہ وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں، اُنھوں نے اُن کے رابطہ میں آنے والے تمام افراد سے کہاکہ وہ آئسولیشن میں چلے جائیں اور کورونا کا ٹسٹ کروائیں ۔ ایک علحدہ طبی جانچ کے لئے وہ آج ہاسپٹل گئے تھے جہاں اُن کا کورونا کا ٹسٹ مثبت پایا گیا ۔ اُنھوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتے اُن کے رابطے میں جو بھی لوگ آئے ہیں وہ بھی اپنا کووڈ۔19 ٹسٹ کروالیں۔ پرنب مکرجی کی جانب سے اس نیوز کو شیئر کرنے کے بعد اُن کی عاجلانہ صحتیابی کے لئے مختلف قائدین نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق پرنب مکرجی کی برین سرجری کی گئی جس کے بعد وہ وینٹی لیٹر پر ہیں ۔