سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی، صدر نائب صدر جمہوریہ، وزیر اعظم، قومی صدر بی جے پی، دیگر سینئر وزرائے کی جانب سے اظہار تعزیت

,

   

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر خزانہ و سینئر لیڈر بی جے پی ارون جیٹلی آج دوپہر 12بجے چل اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ وہ پچھلے کئی دنوں سے بیمار تھے اور ایمس میں زیر علاج تھے۔ سوشل میڈیا پر ان کی موت پر ملک بھر لوگ تعزیتی پیامات ارسال کررہے ہیں۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووندنے اپنے تعزیتی پیام میں لکھا کہ ”شری ارون جیٹلی جی کی موت سے مجھے بیحد صدمہ پہنچا ہے۔ وہ بڑی ہمت و بہادری سے اپنی بیماری سے لڑرہے تھے۔ وہ ایک بہترین وکیل، ایک بہتر رکن پارلیمنٹرین اور ایک اچھے وزیر کی حیثیت سے بہتر خدمات انجام دئے ہیں۔“ نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے اپنے تعزیتی پیام میں لکھا کہ ”ارون جیٹلی کی موت ملک کا اور میرا ذاتی نقصان ہوا ہے۔

ان کی تعزیت کیلئے میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہے۔ وہ ایک طاقتور انسان تھے۔ انہوں نے ایک رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ا س کیلئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔“ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے تعزیتی پیام میں لکھا کہ انہیں ”ارون جیٹلی کی موت سے بیحد تکلیف ہوئی ہے۔میں نے آج اپنا سب سے اچھا دوست کھودیا ہے جسے میں برسوں سے جانتا ہوں۔“ مودی نے کہا کہ ارون جیٹلی اپنے سیاسی کیئریر میں کئی عہدوں کو بخوبی نبھایا ہے۔میں ان کی بیوی سنگیتا اور بیٹے روہن سے بھی اظہارہمدردی کرتا ہوں۔“ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے اپنے تعزیتی پیام میں لکھا کہ ارون جیٹلی جی کی موت سے میں بہت دکھی ہوں۔ جیٹلی جی کی موت میرے لئے بہت نقصان کا باعث ہے۔ میں نے اپنے پریوارکے ایک فرد کو کھودیا ہے۔“ میں بھگوان سے پراتھنا کرتا ہوں کہ بھگوان ان کی آتما کو شانتی دے۔“

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے تعزیتی پیام میں لکھا کہ شری ارون جیٹلی جی کی موت سے مجھے بیحد صدمہ پہنچا ہے۔ وہ ایک زبردست وکیل کے ساتھ ساتھ ایک بہترین سیاستداں بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو قوی بنانے کے لئے ارون جیٹلی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ میں ارون جیٹلی کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔“ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی اپنا تعزیتی پیام ارسال کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جیٹلی کی موت سے انہیں صدمہ ہوا ہے۔ انہوں نے رکن پارلیمنٹرین اور لیڈر کی حیثیت سے انہوں نے جوخدمات انجام دی ہے اس کے لئے ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔“