سابق گورنر و چیف منسٹر کے روشیا چل بسے۔ تین دن سرکاری سوگ

,

   

چیف منسٹر کے سی آر کا خراج عقیدت، آج سرکاری اعزازات کے ساتھ آخری رسومات
حیدرآباد ۔ 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر کے روشیا کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ ان کی قیامگاہ واقع امیرپیٹ پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ارکان خاندان کو پرسہ دیا۔ تلنگانہ حکومت کے روشیا کی آخری رسومات سرکاری اعزازات کے ساتھ انجام دینے اور ریاست میں تین دن کا سوگ منانے کا اعلان کیا۔ اتوار کو دوپہر ایک بجے روشیا کی آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔ اس کیلئے تیاریاں کرنے کی حیدرآباد۔ رنگاریڈی اضلاع کلکٹرس کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 89 سالہ روشیا کی آج صبح سحت ناساز ہوگئی۔ ارکان خاندان نے انہیں فوری خانگی ہاسپٹل منتقل کیا۔ راستے میں ہی انہوں نے آخری سانس لی۔ روشیا 4 جولائی 1933 کو گنٹور کے ویمور میں پیدا ہوئے۔ گنٹور کے ہندو کالج میں زیرتعلیم کے دوران ہی انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ اسمبلی۔ کونسل اور لوک سبھا کیلئے بھی وہ منتخب ہوئے۔ 1968۔ 1974 اور 1980ء میں کونسل کے رکن کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔ چناریڈی کے دورحکومت میں وہ بحیثیت ٹرانسپورٹ وزیرخدمات انجام دی۔ 2004ء میں چیرالہ اسمبلی سے منتخب ہوئے اور متحدہ آندھراپردیش میں 16 مرتبہ انہیں اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ راج شیکھر ریڈی کے حادثاتی موت کے بعد انہیں 3 ستمبر 2009ء سے 25 جون 2011ء تک متحدہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اگست2011 تا 2016ء تک انہوں نے ٹاملناڈو گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دی۔ انہوں نے کانگریس میں تمام عہدوں پر خدمات انجام دی۔ وہ جب چیف منسٹر تھے تب سے علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کا آغاز ہوا تھا۔ن

کے روشیا کے دیہانت پر نائب صدر جمہوریہ کا اظہار تعزیت
حیدرآباد 4 ڈسمبر : مختلف قائدین نے سابق چیف منسٹر اے پی و سابق گورنر ٹاملناڈو کے روشیا کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آنجہانی وسیع سیاسی تجربہ کے حامل تھے ۔

گاندھی بھون میں روشیا کا آخری دیدار
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سابق گورنر و چیف منسٹر کے روشیا کی نعش آج عوام کے آخری دیدار کیلئے اتوار کو 11 تا 12 بجے گاندھی بھون میں رکھی جائے گی ۔ اے آئی سی سی نے روشیا کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کرکے ہائی کمان کی جانب سے راجیہ سبھا میں کانگریس فلور لیڈر ملکاارجن کھرگے کو نمائندگی کرنے کی ہدایت دی ۔ ملکاارجن کھرگے گاندھی بھون میں روشیا کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔۔ ن

سوندرراجن کا روسئیا کے دیہانت پر اظہار تعزیت
پڈوچیری۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری کی لیفٹننٹ گورنر ڈاکٹر تمیلیسائی سوندرراجن نے ہفتہ کو غیر منقسم آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی اور تاملناڈو کے سابق لیفٹننٹ گورنر کے روسئیا کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ روسئیا کاآج صبح ایک پرائیویٹ اسپتال میں دیہانت ہوگیا۔ ڈاکٹر سوندرراجن جو تلنگانہ کی گورنر بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ روسئیا کے دیہانت کی خبر سن کر بہت افسردہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھلے ہی روسئیا اعلی عہدوں پر فائز رہے تھے لیکن سابق وزیراعلی کا طرز زندگی ایک عام آدمی کی طرح تھا۔ لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ روسئیا نے جنوبی ہندوستان میں اپنے 50 برسوں کی سیاسی زندگی اپنی امٹ چھاپ چھوڑی ہے وہ زیادہ مدت تک وزیر کے عہدے پر فائز رہے تھے ۔ ڈاکٹر سوندر راجن نے کہا کہ روسئیا کا دیہانت ریاست کے لوگوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ۔ لیفٹننٹ گورنر نے سوگوار لواحقین کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ روسئیا کی آتما کو شانتی ملے ۔