سبری ملا مندر میں سری لنکائی خاتون نے پوجا کی، عہدیداروں کا دعویٰ

   

سبری ملا 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا کی ایک 47 سالہ خاتون جمعرات کی رات ایپا مندر کے اندر داخل ہوئی اور اُس نے پوجا کی۔ یہ ایسے وقت ہوا جبکہ کیرالا میں اِدھر اُدھر تشدد کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے جو اِس پہاڑی مندر میں ایک روز قبل دو نوجوان خواتین کے داخلہ پر احتجاج کررہے ہیں۔ چیف منسٹر کے دفتر کے ذرائع اور پولیس نے تصدیق کی کہ لنکائی عورت مندر میں داخل ہوئی اور اُس نے پوجا کی۔