سرحدی تنازعہ پر امریکی سفیر کا بیان احمقانہ : چین

   

٭ حکومت چین نے آج امریکہ کے ایک اعلیٰ سفارتی عہدیدار کے ہند ۔چین سرحدی تنازعہ پر دیئے گئے بیان کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے اس الزام کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے کہ چین غیرضروری طور پر اشتعال انگیز اور مداخلت کارانہ رویہ اختیار کررہا ہے۔ واضح رہیکہ امریکی سفارتکار الیس جیویش نے چہارشنبہ کو کہا تھا کہ چین ہندوستانی سرحد پر اپنی اشتعال انگیز اور مداخلت کارانہ رویہ کو بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں جو خطہ کیلئے نقصاندہ ہے۔ چین نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فوج سرحد پر استحکام اور امن کیلئے ہمیشہ سے پرعزم رہا ہے۔ اس حوالہ سے امریکی سفارتکار الیس جیویش کا بیان جارحانہ اور احمقانہ ہے۔