سرپنچوں کو خریدنے کی کوشش جمہوریت کے مغائر: ڈاکٹر ملو روی

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : جڑچرلہ کانگریس کیمپ آفس میں سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر ملو روی نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت انتخابات میں بلا مقابلہ سرپنچوں کے انتخاب کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے من مانی کی جارہی ہے بلامقابلہ سرپنچ کے انتخاب پر 10 لاکھ روپئے حکومت کی جانب سے دئیے جارہے ہیں اس کے بعد جڑچرلہ کے نو منتخبہ رکن اسمبلی سابق وزیر ڈاکٹر لکشما ریڈی بھی اپنے فنڈس سے 10 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کررہے ہیں ۔ یہ اقدام جمہوریت کی خلاف ورزی کے مماثل ہے ۔ اس طرح مواضعات میں سرپنچوں کو بھاری رقم دے کر بلا مقابلہ انتخابات منعقد کرنے کا مقصد کیا باقی رہے گا ۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے پنچایت انتخابات میں بغیر رائے دہی کے رقم کی طاقت پر سرپنچوں کو خریدلینے کی کوشش کررہے ہیں ۔