سرکاری دواخانوں میں زچگیوں کیلئے عصری اقدامات کرنے کی خواہش

   

نظام آباد میں عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع کلکٹر کی ویڈیو کانفرنس
نظام آباد:ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کل شام صحت عامہ عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جائزہ اجلاس لیتے ہوئے پرائمری ہیلت سنٹرس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی خواہش کی پرائمری ہیلت سنٹر کے علاقہ میں حاملہ خواتین کو سہولتیں فراہم کرتے ہوئے سرکاری دواخانوں میں زچگیوں کو عصری بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔ ضلع کلکٹر نے آپریشن سے پاک زچگیوں کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے میڈیکل آفیسر ، اے این ایم ایز ، آشا ورکرس خصوصی طور پر احکامات جاری کیا ۔ اور حاملہ خاتون کی تفصیلات اندراج کرتے ہوئے گھر گھر پہنچ کر تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت دی ۔ حاملہ خاتون کے علاج و معلاجہ کے متعلق لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ہر ہفتہ ان کا چیک اپ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حاملہ خواتین میں عام طور پر ہیمو گلوبین کی کمی واقع ہوتی ہے اس کیلئے ادویات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع بھر میں 486 زچگیاں ہوئی تو سرکاری دواخانہ میں 182 خانگی دواخانہ میں ہوئی تو 151 نرسنگ ہوم میں ہوئے ہیں ۔ 66 فیصد زچگیوں کو سرکاری دواخانہ میں ہونے کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے میڈیکل آفیسرس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 20؍ مئی سے پلے پرگتی پروگرام کا آغاز ہورہا ہے میڈیکل آفیسرس کی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر ڈی ایم اینڈ ایچ او کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔