سعودیہ کے قائدانہ رول پر السدیس کا اظہار ستائش

   

مکہ مکرمہ : ڈائرکٹر امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے سعودی عرب کے قائدانہ رول کی ستائش کی ہے جو اُس نے بین الاقوامی بحران کے وقت میں جی 20 میٹنگ کا کامیاب انعقاد کرتے ہوئے ادا کیا ہے ۔ السدیس نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان نے موجودہ عالمی صورتحال میں سلطنت کے امور بہتر طور پر سنبھالے ہیں اور معیشت کو متزلزل ہونے سے بچارکھا ہے ۔