سعودی سنیما گھروں میں اب ہندوستانی فلمیں

   

ریاض : عرب گروپ آف پکچرز نے سعودی عرب کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہندوستانی ایکشن فلموں کا اعلان کردیا۔ پہلی ایکشن اور تھرلر فلم ’’وکرم ویدھا‘‘ ہے جو 29 ستمبر کو ریلیز ہوئی۔ یہ ایک تجربہ کار پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو ایک خطرناک گینگسٹر کا سراغ لگاتا اور اسے گرفتار کرتا ہے۔ وہ نیکی اور بدی کی اس جنگ میں اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ دوسری فلم پونی ین سلوان ہے۔ یہ فلم 30 ستمبر کو آئی میکس ٹیکنالوجی میں ریلیز ہوئی۔