سعودی عرب: مساجد میں نمازعید نہیں ہوگی۔ ائمہ مائک پر تکبیرات پڑھیں گے: سعودی زارت اسلامی امور

,

   

ریاض (سعودی عرب): کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ مساجد میں نماز عید بھی نہیں ہوگی۔ صرف امام مسجد لاؤڈ اسپیکر پر تکبیرات پڑھیں گے۔ مملکت کے وزارت اسلامی امور نے یہ بات بتائی۔ وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز الشیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید الفطر کے دن مؤذن مسجد فجر کی نماز کے بعد لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ عید تکبیرات پڑھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر کی نماز گھروں میں ادا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کو مملکت، یواے ای اور دیگر ممالک میں چاند نظر نہیں آیا۔ ہفتہ کو 30 رمضان المبارک ہے۔ اتوار کو یکم شوال ہوگی۔ اس سے قبل سعودی عرب کے مفتی اعظم نے بیان جاری کیا تھا کہ مملکت میں مسلمان عید کی نماز اپنے گھروں میں ادا کریں۔ باجماعت اور انفرادی طور پر بھی نماز عید ادا کی جاسکتی ہے۔