سعودی عرب میں ہائی ٹیک سنیما ہال کا افتتاح

,

   

ریاض۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگڈم ٹاور میں مشرق وسطیٰ کے سب سے عظیم الشان سنیما گھر کا افتتاح کیا گیا ہے۔ سینما کا افتتاح شہزادہ ولید بن طلال نے کیا۔یہ سینما گھر معروف امریکی کمپنی Fox کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ سینما گھر میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس میں8بڑے ہالس ہیں جن میں بچوں کی فلموں کیلئے خصوصی ہال بھی ہے۔مشرق وسطی کے ہائی ٹیک سنیما ہال میں شائقین کیلئے آرام دہ صوفے لگائے گئے ہیںجو بستر میںتبدیل ہوسکتے ہیں۔ان صوفوں میں ویٹر کو بلانے کا بٹن بھی نصب ہے۔ شائقین کو فلم دکھاتے ہوئے کھانا بھی پیش کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہزادہ ولید بن طلال نے کہا کہ آج کے بعد فلم بینوں کا سنیما گھروںکے متعلق تصور بدل جائیگا۔ فلم دیکھنے آنے والے افراد کو ریستوران کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ فلم بینی کیلئے آنے والی فیملیز سنیما میں ڈنر بھی کرسکیں گی ۔سنیما کے وی آئی پی ہال میں شائقین کو سونے کے ورق میں لپٹے ہوئے چاکلیٹ، پاپ کارن اور نادر پھلوں کا جوس بھی پیش کیا جائے گا۔