سعودی عرب نے اسرائیلی فورسز کیشدید مذمت کی

   

ریاض: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے فلسطینی اراضی پر قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے رواں ہفتے دوبارہ آبادکاری و رہائشی یونٹس کی تعمیر کے فیصلے کے اعلان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ’قابض حکام کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے‘۔وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ’وہ اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور ایسے اشتعال انگیز عمل کو روکے جو بین الاقوامی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔‘