سعودی عرب کا قدیم شہر سلطنت کا پہلا یونیسکو ورلڈ ہیرٹیج

,

   

شہریوں اور سیاحوں کے لیے پراسرار تہذیب کے باقیات کے نظارہ کا موقع

ریاض : سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر سیاحت کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ العُلیٰ دنیا کے لیے عجیب خطہ ہے جسے شائد ہی کسی نے کھوجا ہے ۔ سعودی عرب کو فخر ہے کہ یہ سلطنت کا پہلا یونیسکو ورلڈ ہیرٹیج مقام ہے جسے حجرہ کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ مقام اب عوام کے لیے کسی تہذیب کے بغیر کھول دیا گیا ہے ۔ سعودی شہری اور دیگر سیاح غیر معمولی اور پر اسرار تہذیب و تمدن کی باقیات کا نظارہ کرسکتے ہیں ۔ حجرہ شمالی مغربی سعودی عرب میں العُلیٰ کے شمالی سحراؤں میں واقع ہے جو اب سنسان پڑا ہے لیکن کبھی یہ دھوم دھام والا شہر ہوا کرتا تھا ۔ یہ بین الاقوامی تجارتی گذر گاہ پر واقع ہے جو ہمیشہ مصروف ہوتی تھی ۔ قدیم زمانے میں یہاں کی حکمرانی کو نباتی سلطنت کہا جاتا تھا ۔ جو شمالی سعودی قبائیلیوں پر مشتمل تھی ۔۔