سعودی عرب کے شہزادے نے ایک ایسا شہر بنانے کا اعلان کیا جہاں نہ کار اور نہ ہو گی سڑک

,

   

سعودی عرب کے شہزادے اور ولی عہد محمد بن سلمان  نے کہا کہ ایک ایسا شہر بسایا جا رہا ہے جس میں کوئی بھی کار یا سڑک نہیں ہو گی۔ اس نئے شہر میں صفر کاربن اخراج  ہو گا۔ شہزادے نے نیوم پروجیکٹ کے تحت تقریبا 170 کلومیٹر کی لمبائی میں شہر کو بسانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس ڈیولپمنٹ کو ‘ دی لائن’ کا نام دیا گیا ہے۔ نیوم شہر بنا کر تیل کی دولت سے مالا مال ملک سعودی عرب اپنے لئے بغیر تیل کا مستقبل بھی تلاش کر رہا ہے۔ اس شہر کی تعمیر اس سال کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہو جائے گی۔ اس پروجیکٹ کی جانکاری ولی عہد نے ٹیلی ویژن کے ذریعہ دی۔سعودی عرب کے اس نئے شہر نیوم میں 10 لاکھ لوگوں کو بسایا جائے گا۔ اس میں اسکول، صحت مرکز اور سرسبز وشادابی جیسی سہولتیں ہوں گی۔ یہاں 3،80،000 لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ولی عہد نے بتایا کہ اس انفراسٹرکچر پر 100۔200 بلین ڈالر کا خرچ آئے گا۔