سعودی میں ٹریفک خلاف ورزی پر اب 20 ہزار ریال جرمانہ

   

ریاض ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے سترہ بڑی خلاف ورزیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ’سمارٹ کیمروں کی تنصیب کے بعد 20 ہزار ریال جرمانے والی ٹریفک خلاف ورزیاں بڑی بھاری پڑیں گی‘۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے فیصلہ کیاہے کہ ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے سمارٹ کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔ بعض خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن کا انتہائی جرمانہ 20 ہزار ریال ہے۔سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر اعلامیے میں کہا ’ٹریفک خلاف ورزیاں پکڑنے کے لیے سمارٹ کیمرے جلد استعمال کیے جائیں گے جو لوگ ٹریفک ضوابط کی پابندی نہیں کریں گے وہ مشکل میں آجائیں گے۔

سنگین ٹریفک خلاف ورزیاں اور جرمانے۔ ریڈ سگنل توڑنا بڑی خلاف ورزی ہے اس پر 3 ہزار سے لیکر 6 ہزار ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔۔ ٹائر سکریچنگ پر 20 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے۔ٹائر سکریچنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی پندرہ دن کے لیے ضبط کرلی جاتی ہے۔۔ کسی اور گاڑی کی نمبر پلیٹ استعمال کرنا قانوناً جرم ہے۔ اس پر 5ہزار سے لیکر10ہزار ریال تک کا جرمانہ اور مخالف نمبر پلیٹ ہٹانے تک گاڑی محکمہ ٹریفک کی تحویل میں رہے گی۔