سلامتی کونسل کی قذافی کی بیوہ اور بچوں پر سے پابندیاں ختم

   

طرابلس : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ویب سائٹ نے لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کی بیوہ اور ان کے 2بچوں پر عائد سفری پابندی ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایک غیر معمولی قدم ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ سفری پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق قذافی کی سابق اہلیہ صفیہ فرکش، ان کی بیٹی عائشہ قذافی اور ان کے بڑے بھائی محمد قذافی پر ہوگا۔ واضح رہے کہ ان تینوں نے بیرون ملک سیاسی پناہ حاصل کر رکھی ہے۔